متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ‘ آرڈر آف دی یونین ‘کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین میڈل پیش کیا۔

واضح رہے کہ آرڈر آف دی یونین ایوارڈ دوست ممالک کے سینئر حکام کو دیا جانے والا یو اے ای کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔