کراچی کے علاقے اعظم بستی میں گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
والدہ اور دیگر تین بچے بے ہوش ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ اسپرے کرنے کیلئے کیڑے مار دوا لے کر آئے تھے جس کا ڈھکن کھلا رہ جانے سے گیس لیک ہوگئی۔