بھارت میں ایک ایسا انوکھا گھر ہے جو دو ریاستوں کے درمیان بنٹا ہوا ہے یعنی اس کا ایک حصہ مہاراشٹرا اور دوسرا تلنگانہ میں آتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گھر دو ریاستوں کے بارڈر پر واقعہ ہے اور اس گھر کے مجموعی طور پر 14 کمرے ہیں جس میں سے 10 کمرے تلنگانہ اور 4 مہاراشٹرا میں آتے ہیں، گھر کا باورچی خانہ بھی ریاست تلنگانہ میں ہے جب کہ بیڈروم اور ہال مہاراشٹرا میں ہے۔
میڈیا رپورٹس میں اس دلچسپ گھر کے مکینوں کے فائدے اور نقصان کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے جس کے مطابق خاندان دونوں ریاستوں کے فلاحی پروگراموں سے فائدہ اٹھاتا ہے اور وہ دونوں ریاستوں کو ٹیکس بھی دیتے ہیں یہاں تک کہ مہاراشٹر اور تلنگانہ کی رجسٹریشن پلیٹوں والی اپنی گاڑیاں بھی ایک ہی گھر میں موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس خاندان کی زمین اس وقت تقسیم ہوئی جب 1969 میں سرحدی تنازعہ طے پایا تھا۔