امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری سے بحران طویل مدتی ہو سکتا ہے۔
جیونیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو اب تک 55 ملین ڈالرامداد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر 160 ملین ڈالر تک فلڈ ریلیف کا اعلان ہوا تھا مگر پاکستان کو اس سے زیادہ امداد کی ضرورت ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی حکومت کے مختلف محکموں، پرائیوٹ پارٹنر اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر امداد بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بین الاقوامی برادری بھی پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھے گی۔