ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں بادشاہ چارلس کی جانب سے بکنگھم پیلس میں استقبالیہ دیا گیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور عرب ملکوں سمیت دنیا بھر سے آ ئے سربراہان مملکت نے شرکت کی اور ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
دوسری جانب برطانیہ بھر کے 125 سنیما گھروں سمیت عوامی مقامات پر دکھائی جائے گی۔
برطانوی حکومت کے مطابق آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی دیکھنے کے لیے اسکرینیں لگائی جائیں گی۔ آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات کو ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔