امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قطری حکومت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی تصدیق کردی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر ویلتھ فنڈ پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے، قطری فنڈ پاکستان کے ہوائی اڈوں (کراچی اور اسلام آباد) اور مہمان نوازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔