وزیراعظم آج جمعرات کو روسی صدر پیوٹن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے بروز جمعہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن سے ملاقات سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہو گی جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی آمنا سامنا ہوگا۔
شنھگائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تین مواقعوں پر پاک بھارت وزرائے اعظم کا تین مقامات پر آمنا سامنا ہوگا، تمام ممالک کے سربراہان یادگاری پودا لگانے کی تقریب میں اکٹھے ہوں گے. شہباز شریف اور نریندر مودی پودا لگانے کے وقت ایک ہی جگہ ہوں گے- بعد ازاں جمعہ کے روز صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف کی جانب سے سربراہان مملکت کواستقبالیہ دیا جائے گا، جس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ساتھ ہوں گے۔
جمعے کے روز سربراہی کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ہی میز ہر موجود یوں گے. وزیراعظم شہباز شریف جمعرات صبح 10:30 بجے سمر قند پہنچیں گے، جس کے فوری بعد وہ حضرت خضرؓ کے روضے پر حاضری دیں گے۔
وزارت خارجہ کا ابتدائی اعلی سطح کا وفد پہلے ہی ایڈیشنل فارن سیکریٹری عائشہ فاروقی کی سربراہی میں سمر قند روانہ ہوگیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم جنوبی اور وسطی ایشیا میں پھیلی ایک بڑی بین العلاقائی تنظیم ہے۔2017ء میں ایس سی او کا مکمل رکن بننے کے بعد سے پاکستان اپنی شرکت کے ذریعے تنظیم کے بنیادی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔