برطانیہ میں حالت کوما میں بچی کو جنم دینے والی خاتون بیہوشی کے تین ماہ بعد ہوش میں آ گئیں۔
33 سالہ حاملہ خاتون لارا وارڈ کو 3 مہینے قبل سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت مزید بگڑنے کے بعد وہ کوما میں چلی گئی تھیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لارا وارڈ کو جب لیبر روم لے جایا گیا تھا جہاں انہوں نے ایک خوبصورت بچی کو جنم دیا اس وقت وہ اپنے ہوش ہواس میں نہیں تھیں اور گزشتہ 7 ہفتوں سے کوما کی حالت میں تھیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لارا وارڈ نےطبیعت کی خرابی کے باعث سی سیکشن ایمرجنسی کی حالت میں بچی کی پیدائش مقررہ تاریخ 15 اکتوبر سے کم از کم دو ماہ قبل بچی کو جنم دیا ہے۔
لارا وارڈ کے شوہر 37 سالہ جان نے اپنی اہلیہ کے ہوش میں آنے کے بعد صحتیاب ہوکر گھر پہنچنے سے قبل اپنی نوزائیدہ بچی کا نام رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔
لارا وارڈ کا کہنا تھا کہ ہوش میں آنے کے بعد جب ان کے شوہر نے ان کی نوزائیدہ بچی ان کے سامنے کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اسے جنم دیا ہے تو میری حیرت اور خوشی کی انتہا نہ رہی، یہ احساس ناقابل بیان تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کوما سے باہر آنے کے بعد مکمل صحتیابی کیلئے ابھی طویل سفر طے باقی ہے تاہم میرے ساتھ پیار کرنے والا خاندان اور خیال رکھنے والے بہترین دوست موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں گھر پہنچی تو میرے شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھے پرپوز کرنے کا ایک رومانوی منصوبہ بنایا ہوا تھا بیٹی کی پیدائش کے بعد یہ موقع بھی میرے لیے سحر انگیز بن گیا ہے۔