بھارت نے حضرت مجددالف ثانی کے عرس میں شرکت کیلئے پاکستانی منتظمین کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق تاریخ میں پہلی بار زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزاجاری نہیں کیاگیا اور تمام زائرین کی بھارت میں انفرادی پولیس تصدیق بھی لازم قرار دی گئی۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا تھاکہ سکیورٹی رسک کے باعث وزارت نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معذرت کرلی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی زائرین کو سرہند شریف میں ہونے والےعرس میں 19 تا26 ستمبرشریک ہونا تھا لیکن بھارت نےماضی کی طرح اب بھی عین وقت پرویزوں کےاجراسےانکارکیا۔