ان دنوں بھارت میں موجود آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن کے ہوٹل کے کمرے میں سانپ گھنس گیا۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن ان دنوں بھارت کے شہر لکھنؤ میں موجود ہیں جہاں وہ لیجنڈ لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
گزشتہ روز مچل جانسن نے انسٹاگرام پر اپنے کمرے میں گھسنے والے سانپ کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ یہ کونسی نسل کا سانپ ہے؟
مچل جانسن کی پوسٹ پر سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت دیگر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں نے مزے مزے کے تبصرے بھی کیے۔