چائے ایک ایسا مشروب ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیا جاتا ہے، یہاں تک کے صبح کا آغاز ہی چائے سے ہوتا ہے لیکن چند ایسی چیزیں ہیں جنہیں چائے کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔
آج ہم آپ کو ایسی چیزیں بتاتے ہیں جو ہم روز مرہ کی زندگی میں چائے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے برے اثرات سے ناواقف ہیں۔
تلے ہوئے اور تیز مصالحے والےکھانے:

بارشوں کا موسم ہو یا کوئی مہمان آجائے تو چائے کے ساتھ سموسے، پکوڑے سمیت دیگر تیز مصالحے اور تلے ہوئے کھانوں کو پیش کیا جاتا ہے اور خوب مزے سے کھایا جاتا ہے لیکن یہ ہماری صحت کو متاثر کرتے ہیں۔
تیزابیت والے کھانے:

تیزابیت والے کھانوں میں کھٹے پھل شامل ہیں اکثر سردیوں میں کینو یا مالٹے جیسے پھلوں کو کھایا جاتا ہے اور پھر چائے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، جس کے استعمال سے اینٹی آکسیڈنٹ کی تعداد میں کمی آجاتی ہے۔
ڈیری اشیاء:

چائے میں اگر دودھ اور کریم ڈالی جائے تو یہ چائے میں موجود پولیفینول کو بے اثر کرسکتے ہیں جس سے اینٹی آکسیڈنٹ کے فوائد بھی کم ہوسکتے ہیں۔
تاہم سیاہ چائے(black tea) میں یہ اثر کم ظاہر ہوتے ہیں۔
میٹھی اشیاء:

چائے کے ساتھ بسکٹ، پاپے اور کیک کھانا پرانا رواج ہےلیکن چینی کا زیادہ استعمال جسم میں شوگر کی مقدار کو بڑھا سکتا ہے جس سے جسم میں توانائی میں بھی کمی آتی ہے۔