امریکا میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے کو منگنی کی گمشدہ ہیرے کی انگوٹھی بالآخر 21 سال بعد مل گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک گھر کے ٹوائلٹ میں غلطی سے گرنے والی ہیرے کی انگوٹھی 21 سال بعد اس کے مالکان کو دوبارہ مل گئی۔
نک اور ان کی بیوی شائنا ڈے کا کہنا ہے کہ 21 سال قبل شادی سے پہلے موجودہ گھر میں ہی انگوٹھی ٹوائلٹ میں گر گئی تھی جس کے بعد ہم نے کافی ڈھونڈنے کی کوشش بھی کی پر وہ نہیں ملی۔
جوڑے کے مطابق انہوں نے انگوٹھی کے ملنے کی امید ہی چھوڑ دی تھی لیکن گزشتہ ماہ ٹوائلٹ کا کمبوڈ تبدیل کرنے کے لیے جب پلمبر کو بلایا گیا تو اسے کام کے دوران یہ انگوٹھی ملی۔
رپورٹس کے مطابق امریکی جوڑے نے اپنی منگنی کی انگوٹھی ملنےپر حیرت کے ساتھ خوشی کا بھی اظہار کیا ہے۔